اہم ترین خبریںپاکستان

صدر مملکت سمیت وفاقی وزیر اور سندھ حکومت کے مشیر کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی عیادت اور صحتیابی کی دعا

جبکہ وفاقی پورٹ اینڈ شپنگ سید علی حیدر زیدی نے بھی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

شیعیت نیوز: معروف شیعہ عالم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جو کہ ان دونوں علالت کے سبب کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کی اعلیٰ حکومتی شخصیات نے بذریعہ ٹیلی فون اور براہ راست عیادت کرکے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلیفون کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی طبیعت دریافت کی۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے شام میں فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کو چھپایا، اخبار نیویارک ٹائمز

جبکہ وفاقی پورٹ اینڈ شپنگ سید علی حیدر زیدی نے بھی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی نے بھی نجی اسپتال میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور ان کی احوال پرسی کی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفٰی کمال نے بھی معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلیفون کرکے ان کی طبیعت دریافت کی۔ چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفٰی کمال نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مصطفٰی کمال کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button