مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ قدس شریف ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی زخمی

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ منسلک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آج دوپہر کے وقت مقبوضہ فلسطینی دارالحکومت قدس شریف میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 اسرائیلیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

صیہونی ٹیلیویژن چینل 12 کے مطابق وقوعہ قدس شریف کے مرکزی حصے میں واقع اورینٹ ہوٹل کے قریب پیش آیا جس سے کم از کم 3 غاصب صیہونی زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 1 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق وقوعے کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوئیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مزاحمتی کارروائی میں غاصب صیہونی حکومت کے متعدد اہم افراد مارے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اس وقوعے کی تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے دو اسپتالوں  (القدس میں ھداسا اور عین کارم میں ھداسا) میں اسرائیلی طبی ٹیموں نے دو فلسطینی نوجوانوں جاد عقل اور نور ابو خضیر کو علاج سے روک دیا۔ ان دونوں فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس فلسطین کی حزب اللہ ہے، صیہونی جرنیل کا اعتراف

القدس کے شمال میں واقع قصبے شعفات سے تعلق رکھنے والے ان دونوں نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں دو اسپتالوں میں طبی عملے نے نسل پرستی کا نشانہ بنایا اور ڈاکٹروں نے انہیں علاج فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ ان میں سے ایک کو لگنے والے زخم کو ٹانکے لگا دیے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنے جسم پر زخموں کے نشانات اور آنکھوں میں جلنے کی شکایت کے ساتھ اسپتال گئے۔ انہیں اسرائیلی اسپتالوں میں علاج کے لیے جانے کی اجازت نہیں گئی جس کے بعد وہ شعفاط کے ایک طبی مرکز میں آئے جہاں ان میں سے ایک کی آنکھ کے قریب لگنے والے زخم کو ٹانکے لگائے گئے۔

یہ دونوں نوجوان آدھی رات کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کی یافا شاہراہ پر آباد کاروں کے ایک گروپ کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button