دنیا

اسرائیلی علاقوں میں آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی، عبرانی ٹی وی چینل

شیعیت نیوز: عبرانی ٹی وی چینل 7 نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور فائر سروسز کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز الجلیل (شمال میں) ’’گیتا‘‘ اور رام اللہ کے قریب ’’موشے زیتان‘‘ میں آتش زدگی کا واقعہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ’’لد‘‘ ہوائی اڈے (بین گوریون) کے آس پاس میں۔ تل ابیب کے قریب بھی دانستہ طورپر آگ لگائی گئی۔

چینل نے فائر اینڈ ریسکیو کمشنر دیدی سمچی کے حوالے سے کہا کہ آگ لوگوں نے لگائی۔ ہماری فورسز آگ لگنے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس کی وجہ معلوم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کی نشاندہی کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کورکمانڈر آفس کے سامنے پرامن احتجاج کے دوران گرفتار تمام شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ رہا

عبرانی ٹی وی چینل نے نشاندہی کی کہ ’’بین گوریون‘‘ ہوائی اڈے کے قریب ’’موشے زیتان‘‘ بستی کے قریب لگنے والی آگ نے پروازوں میں خلل ڈالا۔

اتوار کو فجر کے وقت ترشیحہ (1948 میں شمالی مقبوضہ فلسطین) کے قصبے کے قریب جھاڑیوں میں  بڑی آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 100 گھروں کو ان کے مکینوں سے خالی کرا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی گرفتاریوں میں اضافہ ،فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کی خدمت گار بن گئی، حماس

سنہ 1948 میں مقبوضہ الجلیل القدس اور وسطی فلسطین میں آگ بھڑکنے کے بعد ہفتے کے روز سے الرٹ اور ایمرجنسی کی حالت نافذ کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات خالی کردیےگئے  اور سڑکیں بند ہو گئیں۔

اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیو اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے کل آدھی رات سے اب تک مختلف مقامات پر لگنے والی 234 مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button