اسلامی جہاد کی صیہونی دشمن سے مقابلہ کرنے کے نئے میزائل سسٹم کی رونمائی
شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم نے صیہونی دشمن سے مقابلہ کرنے کے نئے میزائل سسٹم کی رونمائی کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے نئے میزائل سسٹم کی رونمائی کی ہے۔
فلسطین الیوم کے مطابق، غزہ میں القدس بریگیڈ نے جمعہ کی شب ایک تقریب میں ’بہاء ابوالعطاء‘ نامی اپنے نئے میزائل سسٹم کی رونمائی کی اور ساتھ ہی غزہ کے مختلف علاقوں میں اسی مناسبت سے فوجی پریڈ بھی انجام دی۔
قابل ذکر ہے کہ بہاء ابو العطاء اسلامی جہاد تحریک کے کمانڈروں میں سے تھے جو 12 نومبر 2019 کو صیہونی فوج کے غزہ میں ان کے گھر پر ہوئے ہوائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کے مختلف شہروں میں وسیم رشدی کی گستاخیوں کے خلاف مظاہرہ
دوسری جانب صیہونی حکومت کےفوجیوں نے ایک بار پھر فلسطینی نمازیوں اور مظاہرین پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا نے ہلال احمر کے حوالے سے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں کئی علاقوں پر نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں کم از کم تیراسی مظاہرین زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور انہیں ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایا۔ نابلس کے بیتا اور بیت دجن اور مشرقی قلقیلیہ میں واقع کفر قدوم بستی سے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم اور وہاں جاری غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت میں مظاہرہ کیا جسے صیہونی فوجیوں نے طاقت کے بل کر کچلنےکی کوشش کی۔
خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔







