دنیا

ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے خواہاں ہیں، روسی وزیر خارجہ لاوروف

شیعیت نیوز: روسی وزیر خارجہ لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو 29 نومبر کو ویانا میں ہونے والے اجلاس میں تہران کے خلاف غیر قانونی پابندیاں ہٹانے کے خواہاں ہے۔

یہ بات سرگئی لاوروف نے پیرس میں روسی اور فرانسیسی وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اختتام پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 29 نومبر کو ویانا میں جوہری معاہدہ سے متعلق نشست میں جوہری معاہدے کے فریم ورک کے اندر2015 کے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد اور پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گیس بحران کا مقابلہ، قومی مفاد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل ناگزیر ہے،علامہ سید ساجد نقوی

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ وعدوں پر امریکہ کی واپسی اور عائد پابندیاں کی منسوخی پر شامل ہے۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق فرانسیسی وزرائے خارجہ اور دفاع کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے اپنے فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے مستقبل مذاکرات کے مسئلے پر بات چیت کی۔

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے میں روس اور فرانس کے درمیان مزید تعمیری تعاون کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں پائیدار ترقی کے عالمی پروگرام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ایران

یاد رہے کہ روس اور فرانس کے وزرائے خارجہ اور دفاع نے جمعہ کو پیرس میں جوہری معاہدے سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کو اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ضروری ہے کہ میں ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور نظریات کو جوہری معاہدے کے دوسرے فریقوں تک پہنچاؤں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button