دنیا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن پر فرد جرم عائد

شیعیت نیوز: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن پرفردجرم عائد کردی گئی۔ دوسری طرف افغانستان میں امریکی مفادات کی حفاظت کی ذمہ داری قطرکو سونپ دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طویل عرصے تک مشیر رہنے والے اسٹیو بینن پرگواہی کے لیے کانگریس کے حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے اور کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کو دستاویزات فراہم نہ کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

اسٹیوبینن بینن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان رابطوں کا علم تھا۔

چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے 67 سالہ بینن کو 23 ستمبر کو طلب کیا تھا۔ اسٹیو بینن کا کہنا تھا کہ جب تک انتظامی استحقاق کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا وہ گواہی دینے کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق بینن کے پاس ایسی اہم معلومات ہیں جن سے کیپیٹل ہل میں ہونے والے حملے کے محرکات کو سمجھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے کے بحرانوں کے باوجود مسئلہ فلسطین کو مقدم ہونا چاہیے، احمد ابو الغیط

دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے امریکی وزير خارجہ انٹونی بلینکن سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں امریکی مفادات کی حفاظت کی ذمہ داری قطر کو سونپ دی۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے امریکی سفارت خانہ بند ہے اور امریکی سفارت خانے کے آپریشنز قطر منتقل کیے گئے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے قطر سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور قطر اپنے کابل کے سفارت خانے میں امریکی مفادات سیکشن قائم کرے گا، مقصد قونصلر خدمات فراہم کرنا اور امریکی سہولیات کی حفاظت کی نگرانی کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button