یمن

یمن کے صعدہ ، صنعا اور عمران صوبوں پر جارح سعودی اتحادکا وحشیانہ حملہ

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ ، صنعا اور عمران صوبوں کے بعض علاقوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو صوبہ صنعا کے الثورہ، الحفا، السبعینہ اور جبل النہدین علاقوں پر بار بار بمباری کی۔ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ عمران کے حرف سفیان ضلع کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا۔

شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے سحار علاقے پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے ظہران الجنوب، یمن کے مآرب اور مغربی تعز میں بے مثال کارروائیوں کے دوران زبردست میزائل حملے کئے جو ٹھیک نشانے پر لگے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق سے غیر ملکی افواج کو نکل جانا چاہئیے، ہادی العامری

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میزائل حملوں میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں زرخرید لڑاکے، فوجی افسر اور جنگجو ہلاک وزخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ظہران الجنوب میں فرسٹ بریگیڈ کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے رکن محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ مآرب کی آزادی یقینی ہے اور یہ آزادی امریکہ اور صیہونی حکومت کی تشویش کا باعث بن گئی ہے اس لئے امریکی، القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کو دوبارہ زندہ کرنے اورانھیں مآرب میں میدان میں لانے اوران کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

صوبہ مآرب تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال ہے اور اسی بنا پر زبردست اقتصادی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button