اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات شہداء کے خون سے غداری ہے جوکہ کسی صورت قابل برداشت نہیں، صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہتھیار پھینک کر قومی دھارے کا حصہ بننے کی شرط ناکافی ہے، سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

شیعیت نیوز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین سے خصوصی ملاقات کی۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات اسّی ہزار شہداء کے خون سے غداری ہے، طالبانائزیشن نے پاکستان کو غیر مستحکم کیا، شہداء کے خون سے غداری کسی صورت قابل برداشت نہیں، ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیم ہے، جس کا مقابلہ ضروری ہے، ماضی میں بھی درجنوں مرتبہ طالبان قیادت مذاکرات کرکے روگردانی کرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینیؒ ٹرسٹ کی جانب سے الفجر انسٹیٹیوٹ کا آغاز ، میانوالی میں تعارفی تقریب کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ قوم مساجد، مزارات اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنانے والوں کو معاف نہیں کرسکتی، ٹی ٹی پی کے دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے بھی باغی ہیں، حکومت طالبان قیادت سے مذاکرات کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہتھیار پھینک کر قومی دھارے کا حصہ بننے کی شرط ناکافی ہے، سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پیرزادہ محمد امین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا طالبان سے مذاکرات کا عندیہ سمجھ سے بالاتر ہے، افواج پاکستان کے جوانوں کے سروں سے فٹبال کھیلنے والے کیسے عام معاف کئے جا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری ناظم جوکھیو اور نہتی خاتون کے قتل میں ملوث پی پی پی کے اراکین اسمبلی کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں ،علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنے، وزیراعظم اس حساس مسئلہ پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مشاورت کریں، طالبان کے حامی مذہبی لوگ ان کے نمائندے نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button