مشرق وسطی

شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے مغربی علاقے حمص پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام کردیا

شیعیت نیوز: شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے شام کے مغربی علاقے حمص پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

سانا خبر رساں ایجنسی نے شام کے مغربی علاقے حمص میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے حمص میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے میزائل داغے جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

دوسری طرف شامی فوج نے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس حملے میں دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں اور کچھ مادی نقصان ہوا ہے لیکن اس نے اس مادی نقصان کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے صبر نہیں عدل چاہئے!عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی پراے پی ایس کےشہید بچوں کی مائوں کی دھائیاں

قبل ازیں شامی میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی کہ وسطی شہر حمص اور ساحلی شہر طرطوس کی فضائی حدود میں ’’معاندانہ اہداف‘‘ کو روک دیا گیا ہے۔اس کے بعد ان دونوں شہروں کے نزدیک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔

شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوموارکی شب بیروت کے شمال سے یہ حملہ کیا گیا تھا اور اس کے فضائی دفاعی نظام نے اس حملے میں استعمال کیے گئے بیشترمیزائلوں کو مارگرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی عراق میں امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے کی نذر

واضح رہے شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔

شام کی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے داعش دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا ہے جبکہ اس ملک میں سرگرم دوسرے دہشت گرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل، شام میں دہشت گردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button