دنیا

رومن کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کے شکار لاکھوں بچوں کو زر تلافی دینے کا اعلان

شیعیت نیوز: رومن کیتھولک چرچ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی پادری ہزاروں متاثرہ بچوں کو زرتلافی دینے پر راضی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق یہ اقدام گذشتہ ماہ سامنے آنے والی تفصیلی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔ ایک خود مختار کمیشن کی جانب سے اڑھائی ہزار صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 1950ء سے اب تک تقریباً 3 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پادریوں اور چرچ کے دیگر عملے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کریم کی برکت کے نتیجے میں علامہ اقبال مغرب سے متاثر نہیں ہوئے انکے کافی اشعارمغربی کلچرکےخلاف ہیں، علامہ ہاشم موسوی

اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد گذشتہ بیس سال سے دنیا بھر میں رومن کیتھولک چرچ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے سامنے آنے والے متواتر اسکینڈلز کو لے کر ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔

بشپ کانفرنس فرانس کے صدر ایرک ڈی مولنز بیوفورٹ نے بشپ کانفرنس کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں متاثرین کو زرتلافی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چرچ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہ ادارہ جاتی ذمے داری ہے اور اسی بنیاد پر ہم نے متاثرین کے لیے زر تلافی اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کے قاتل طالبان سے مذاکرات، وزیر اعظم عمران خان سپریم کورٹ طلب

تاہم انہوں نے یہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں کہ متاثرین کو معاوضہ کتنا اور کس طریقے سے دیا جائے گا۔

چرچ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی پر رپورٹ مرتب کرنے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں پادریوں اور دیگر عملے کی تربیت کرنے، کلیسائی قوانین پر نظرثانی سمیت ویٹی کن کے چرچ کے انتظام کے لیے قانونی کوڈ اور متاثرین کو زرتلافی دینے سمیت 45 تجاویزات بھی پیش کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button