دنیا

افریقی ملک نائیجر میں اسکول میں آتشزدگی سے 25 بچے جاں بحق

شیعیت نیوز: افریقی ملک نائیجر کے شہر مراڈی میں پرائمری اسکول میں آگ سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے 25 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے سے مرنے والوں میں 5 سے 6 سال کی عمر کے طالب علم شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آگ لکڑی کے بنے ہوئے کلاس روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کئی کلاس رومز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں اسکول میں افراتفری پھیل گئی اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے بھی بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ انتہائی سنگین معاشی حالات کا شکار ہے، عالمی بینک کی وارننگ

آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں اور پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجر میں رواں سال کے آغاز میں بھی کلاس روم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 20 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکہ میں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں چینی صدر شی جن پنگ کا خط پڑھا۔ چینی صدر کا خط میں کہنا تھا کہ چین علاقائی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ چین اور امریکہ کے صدور کی ورچوئل میٹنگ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button