نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار دیں جس کےنتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔
مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 13 سالہ فلسطینی محمد دعدس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے معائنے سے پتا چلایا تو بچے کا دل کام کرنا چھوڑچکا تھا۔ اس کے پیٹے میں گولیاں لگی تھیں جس اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کی زندگی بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
ادھر غرب اردن میں نابلس شہرمیں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : عرب شہزادے کے حکم پر علاقے کے وڈیرے کے ہاتھوں معصوم شہری کے قتل پر پورا سندھ سراپا احتجاج ہے، علامہ مقصودڈومکی
نابلس میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ بیتا اور بیت دجن کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 71 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
ادھر بیتا میں میونسپل کونسل کے وائس چیئرمین موسیٰ حمایل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیتا میں مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کرنے والے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز کورونا سے مزید 7 افراد دم توڑ گئے۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز مزید 7 افراد کرونا سے دم توڑ گئے۔ جب کہ 277 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 471 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزیر صحت نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کورونا کے 5 اور الخلیل میں دو مریض دم توڑ گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران القدس میں 7، طولکرم میں 8، سلفیت میں 2، رام اللہ میں 18، طوباس میں چھ، اریحا میں پانچ، بیت لحم میں 8، الخلیل میں 20، نابلس میں 7، جنین میں 4 اور غزہ میں 192نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران مجموعی طورپر 3656 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔