اہم ترین خبریںلبنان

ہم حزب اللہ لبنان کا سر سعودی عرب کے حوالے نہیں کر سکتے، لبنانی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے شرائط کو محال اور ناممکن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو حزب اللہ لبنان کے سر کی ضرورت ہے اور ہم حزب اللہ لبنان کا سر سعودی عرب کو نہیں دے سکتے۔

لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ، لبنانی سرزمین اور لبنانی سیاست کا اہم حصہ ہے۔ سعودی عرب ہم سے حزب اللہ کا سر چاہتا ہے اور ہم حزب اللہ لبنان کا سر سعودیہ کو نہیں دے سکتے۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کا عسکری ونگ لبنان کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے جسے لبنانی عوام اور حکومت کی حمایت حاصل ہے حزب اللہ لبنان نے لبنان کی مقبوضہ زمین کو اسرائیل سے آزاد کرانے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ۔ حزب اللہ کا لبنانی عوام کے حق میں مثبت کردار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ جراح کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

حزب اللہ لبنان ، لبنانی سرزمین کا اہم حصہ اور لبنان کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے ہم حزب اللہ کا سر سعودی عرب کو نہیں دے سکتے۔

لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ، لبنان کا بنیادی اور اساسی حصہ ہے ۔ حزب اللہ بھی لبنان کے دیگر گروہوں کی طرح ایک اہم گروہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش جاریر کھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیر اطلاعات نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے اپنا سفیر لبنان سے واپس بلا لیا اور لبنانی سفیر کو سعودی عرب ترک کرنے کا حکم دیدیا ۔

لبنان کے وزیر اطلاعات لبنان کے معروف اور مشہور روزنامہ نگرر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button