پاراچنار میں جب تک زمینی اور پانی کےمسائل شفاف انداز میں حل نہیں ہوتے تب تک خونی فسادات کے سلسلے پر قابو نہیں پایا جا سکتا، علامہ وحید کاظمی

30 اکتوبر, 2021 13:27

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ پاراچنار میں جب تک زمینی اور پانی کےمسائل شفاف انداز میں حل نہیں ہوتے تب تک خونی فسادات کے سلسلے پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ہم نے حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ کاغذات مال کے مطابق وہاں کے باشندوں کو اپنا حق دیا جائے مگر حکومت کی عدم دلچسپی ان تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کونسل الیکشن ، جانتے ہیں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نامزد امیدوار کون ہیں؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنارکے زمینی جھگڑوں میں اب تک درجنوں افراد قتل اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پیواڑ اور گیڈو لڑائی حکومت کی عدم توجہی کا نتیجہ ہے۔جس میں ایک درجن سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی روز پاراچنار میں تناو کی کیفیت رہی کیونکہ انہی لڑائیوں کو بنیاد بنا کر پہلے بھی فرقہ وارانہ فسادات کو پورے علاقے میں ہوا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست ، کشمیری نوجوان تاحال مودی سرکار کے انتقام کا شکار

ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیواڑ گیڈو، بالشخیل،شورکو، شلوزان اور دیگر متنازعہ زمینوں کا حل کاغذات مال کے ذریعے نکالیں تاکہ آئندہ پھر کسی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

2:59 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔