اہم ترین خبریںمشرق وسطی

خائنینِ مسلمین ، متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے سربراہ کا دورہ اسرائیل

دونوں کمانڈروں نے ایک ساتھ مل کرمستقبل کے تعاون کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا اور فوجی تعلقات کو مضبوط کیا۔

شیعیت نیوز: خائنینِ مسلمین ، متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے سربراہ کا دورہ اسرائیل،غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والےامت مسلمہ کے غدار ملک متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس کے سربراہ نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیلی ایئر فورس کے سربراہ سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی۔

اسرائیلی فوج کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے مطابق 25 اکتوبر کو یو اے ای کے ایئر فورس سربراہ نے اسرائیل کا دورہ کیا۔جس پر اسرائیل نے خوشی مناتے ہوئے لکھا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حکومت ایکبار پھرسی پیک کے دشمن امریکہ کے اتحادی سعودی عرب کےآگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور

اسرائیلی فوج کے ٹوئیٹر پر مزید لکھا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل العلوی کا اسرائیل میں آئی اے ایف کے کمانڈر میجر جنرل امیکم نورکین نے استقبال کیا۔

دونوں کمانڈروں نے ایک ساتھ مل کرمستقبل کے تعاون کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا اور فوجی تعلقات کو مضبوط کیا۔

واضح رہے کہ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل اور مسلم سرزمین پر قابض اسرائیل سے تعلقات بنا کر متحدہ عرب امارات نے نہ صرف امت مسلمہ سے خیانت کی ہے بلکہ اسرائیل کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے لاکھوں مسلمانوں کے خون کا سودا بھی کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button