اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مارخوروں کے نئے سردار لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کون ہیں ؟؟؟

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم پی ایم اے، اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹرکٹر رہے جبکہ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے

شیعیت نیوز: ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیے گئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائنمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ، گوجر خان، راولپنڈی ہے، ان کا تعلق 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس ہے، انہیں پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن دیا گیا۔

وہ کمبائنڈ آرمز سینٹر برطانیہ، اسٹاف کالج کوئٹہ، ایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ، این ڈی یو اسلام آباد، اے پی سی ایس ایس امریکا اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں جب کہ کنگز کالج لندن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیواڑ کے حالیہ تصادم کی پوری کی پوری ذمہ داری انتظامیہ خصوصاً وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں، بالاخص وہاں پر تعینات محرر پر عائد ہوتی ہے، علامہ عابد حسینی

وہ مغربی سرحد اور ایل او سی دونوں پر کمانڈ کے علاوہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جنوبی وزیرستان ایجنسی، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کی قیادت کی جبکہ آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم پی ایم اے، اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹرکٹر رہے جبکہ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے، وہ باسکٹ بال اور کرکٹ شوق سے کھیلتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیے جانے سے پہلے کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر فائز تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button