اہم ترین خبریںلبنان

القوات اللبنانیہ کی شرارتوں پر حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کا انتباہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق نے خبردار کیا ہے کہ القوات اللبنانیہ پارٹی دوہزار نو سے امریکہ اور سعودی کے پیسے پر پل رہی ہے اور اس کا مقصد استقامتی محاذ کو چھوٹ پہنچانا ہے۔

العہد ویب سائٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق نے کہا کہ سمیر جعجع کی نگرانی میں سرگرم عمل القوات اللبنانیہ پارٹی کا مقصد نئے نئے فتنوں کو جنم دے کر حزب اللہ کا مقابلہ کرنا ہے۔

قاووق نے مزید کہا کہ اس حقیقت کا انکشاف ویکی لیکس نے کیا ہے کہ مذکورہ پارٹی کا تعلق امریکہ اور سعودی عرب سے رہا ہے مگر اس کے باوجود دو ہزار نو سے اب تک اُسے اپنے کسی بھی اتحادی کو اپنا بنائے رکھنے میں کامیابی نہیں مل سکی ہے کیوں کہ سب کے لئے یہ واضح ہو چکا ہے کہ سمیر جعجع کی پارٹی لبنان میں ایک نئی خانہ جنگی کو ہوا دینے کے درپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ خوشگوار تعلقات جاری رہیں گے، لبنانی وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب

حزب اللہ کی مرکزی کاؤنسل کے رکن نے القوات اللبنانیہ پارٹی کو ملک کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ نے صیہونی دشمن سے مقابلے کے لئے ایک لاکھ جوان تیار کر رکھے ہیں اور وہ کبھی بھی اپنی جہت کو نہیں بدلے گی۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل لبنان کے دارالحکومت میں مظاہرہ کرنے والے پرامن شہریوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد اب سات ہوگئی ہے جبکہ ساٹھ سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اس واقع کے بعد کچھ ایسے قرائن اور ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا اور اس میں القوات اللبنانیہ پارٹی کے اراکین کا ہاتھ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بھی اپنے حالیہ خطاب میں مذکورہ پارٹی کو ملک اور بالخصوص وہاں کی عیسائی برادری کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button