مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں گرین ٹریول کوریڈور معاہدے پر دستخط

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے گرین ٹریول کوریڈور معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دوسری طرف صیہونی فضائیہ کے کمانڈر نے متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کو مضبوط کرنے اور اس کے ساتھ تعاون میں فروغ کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت کورونا ویکسین لگوانے والے افراد دونوں ممالک میں سفر کرسکیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان نقل و حرکت کی آزادی کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہے۔

گرین ٹریول کوریڈور معاہدے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد العویس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نٹزان ہارووٹز کے ساتھ  دستخط کیے۔ بعد ازاں انہوں نے ٹویٹر پر اس کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کا معاملہ اب دیگر ممالک کو تنگ کرنے کا ایک سیاسی ہتھیار ہے، زہرا ارشادی

دوسری جانب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے کمانڈر نے متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کو مضبوط کرنے اور اس کے ساتھ تعاون میں فروغ کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے کمانڈر کے غاصب صیہونی حکومت کے دورے کے بعد، ان کے صیہونی ہم منصب نے یو اے ای کی فضائیہ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل ابراہیم ناصر محمد علوی بلو فلیگ نامی فوجی مشقوں کا جائزہ لینے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے دورے پر ہیں۔

صیہونی حکومت کے ان کے ہم منصب جنرل آمیکام نورکین نے اس موقع پر ٹوئیٹ میں کہا کہ در حقیقت یہ ایک تاریخی دن ہے جو ہماری فضائیہ کے درمیان تعاون کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

امریکہ کے ان دو اتحادیوں نے گزشتہ سال اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے، یہ تعلقات اب تک زیادہ تر سفارتی اور تجارتی شعبے میں تھے لیکن اب فوجی شعبے میں تعلقات میں توسیع ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button