سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے مقابل شاندار فتح پرمبارکباد

25 اکتوبر, 2021 17:43

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کے مقابل بہترین کارکردگی اور جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔اس تاریخی فتح پر پاکستانی قوم کی خوشی دیدنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جےڈی سی کی جانب سے ایک بارپھر میلادالنبیؐ پر بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ جیت کی خوشی کا یہ اظہار قوم کا اپنے وطن سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ محنت،لگن اور اپنے شعبے سے دیانتداری کرنے والے ہر میدان میں سرخرو رہتے ہیں آج پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر دنیا کے ہر کونے میں موجود اہلیان وطن کے سر فخر سے بلند ہیں۔

8:37 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔