اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مجھے قتل کر نا چاہتے ہیں، سابق وزیر داخلہ الجبری

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے سابق وزیر داخلہ اور انٹیلی جنس افسر سعد الجبری کا کہنا ہے کہ موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان مجھے قتل کر دینا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب کے سابق وزیر داخلہ جو کہ کینیڈا میں مقیم ہیں ، نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ان کے قتل کی بات کہی ہے۔

2017 میں سعودی عرب سے بھاگ کر کینیڈا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے سعد الجبری نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وہاں میرے بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی باشندوں نے امریکی دہشت گرد فوجیوں کا پھر راستہ روک دیا

سعودی عرب کے سابق وزیر داخلہ نے یہ باتیں امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی ہیں۔ سعد الجبری کے بیٹے خالد الجبری نے ٹویٹ کیا کہ اپنے بچوں کو آزاد کرنے کی مسلسل چار سال کی ناکام کوششوں کے بعد اب میرے والد نے اپنی خاموشی توڑنے کا عزم کر لیا ہے۔

سعد الجبری کے بیان پر ، واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ الجبری کوئی سچے انسان نہیں ہے۔

اس بیان کے مطابق سعد الجبری اپنے آپ کو اربوں ڈالر کی کرپشن سے بچانے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ سعد الجبری اس وقت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ایک پیچیدہ مسئلہ بن گئے ہیں۔ وہ اس وقت انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت کینیڈا میں مقیم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button