دنیا

ترکی، موساد کے جاسوس کے اعترافات ایک ترک اخبار میں شائع

شیعیت نیوز: ایک قومی ترک اخبار نے حال ہی میں ترک سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسرائیل کے کئی جاسوسوں میں سے ایک کے اعتراف جرم کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

ترک اخبار ’ڈیلی صباح‘ نے گرفتار ہونے والے موساد کی ایک جاسوس کی کمپنی اور استنبول میں نئے آنے والے طلباء کی رہنمائی کے لیے ایک سینٹر بھی چل رہا تھا۔

وہ سنہ 2012ء سے ایک جرمن شخص کے ساتھ رابطے میں تھا جو عرب نژاد ہونے کے ساتھ  جرمنی میں مقیم تھا۔ وہ شخص ترکی میں تدریس کے لیے آنا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے بعد امریکہ نے بھی ہائیپرسونک میزائل آزمایا

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رابطے کے دوران اس شخص نے ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے فلسطینی طلباء کی تفصیلات معلوم کی۔ یہ بھی کہ فلسطینی طلباء کو کن کن ترک اداروں کی طرف سے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ کون کون سی بلدیاتی حکومتیں ان طلباء کی مدد کرتی ہیں۔

اس کے ایک ہفتے بعد ہی اس شخص نے ترکی میں فلسطینی طلباء کی مدد کرنے والے اداروں کے بارے معلومات جاری کیں اور اس کے بدلے میں اس نے سیکڑوں یور وصول کیے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق تین سال کے دوران اس نے ترکی میں فلسطینیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے والے فلسطینی اداروں کی بھی فہرست تیار کی اور اس کے بدلے میں خطیر رقم وصول کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button