اہم ترین خبریںپاکستان

ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ایوب بلوچ مفتی اعظم بن گیا،شیعہ مکتب فکر کےخلاف فتویٰ بازی

پنجاب کے چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کو چاہیے کہ اس خود ساختہ مفتی اعظم کو فوری طور پر معطل کرکے کسی نفسیاتی ماہر کو دیکھائیں تاکہ فرقہ پرستی کے کیڑے اور فتویٰ فروشی کے مرض کا علاج ہوسکے۔

شیعیت نیوز: ایڈیشنل کمشنر فیصل آبادایوب بلوچ مفتی اعظم بن گیا،شیعہ مکتب فکر کےخلاف فتویٰ بازی۔ ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ایوب بلوچ نے ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے اپنےخطاب میں شیعہ مسلک کے دو نمازیں ملا کر پڑھنے پر تنقید کی اور یہ جملہ کہا کہ۔۔۔”ایک تو کفر پھر اس پر جواز بھی پیش کرتے ہیں”یہ بھی ارشاد فرمایا کہ” نماز مقرر وقت پر پڑھنے کی آیت محکمات میں ہے متشابہات میں نہیں۔ پھر ایک ایسا مسلک بھی ہے جو پتہ نہیں کہاں سے دلیلیں پیش کرتا ہے ملا کر نمازیں پڑھنے کی۔ حالانکہ یہ صرف حج کے موقع پر اجازت ہے”۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین وحی وکعبہ حجاز مقدس پر فحاشی و عریانی کی تمام حدودپار،نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

وطن عزیز میں بسنے والے 8 کروڑ شیعیان حیدرکرارؑ ریاست سے سوال کرتے ہیں کہ اس شخص (ایک سول سرونٹ )کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ فتویٰ فروشی کی دکان کھول لے ؟ پنجاب کے چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کو چاہیے کہ اس خود ساختہ مفتی اعظم کو فوری طور پر معطل کرکے کسی نفسیاتی ماہر کو دیکھائیں تاکہ فرقہ پرستی کے کیڑے اور فتویٰ فروشی کے مرض کا علاج ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button