ایران

تہران ماسکو تعلقات تقویت کے راستے پر گامزن ہیں، جنرل محمد باقری

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ تہران ماسکو تعلقات تقویت اور پائیداری کی جانب گامزن ہیں۔

رشیا ٹوئنٹی فور نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کو انتہا‏ئی مفید اور سود مند قرار دیا۔

جنرل باقری نے کہا کہ جنگی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور تربیتی جیٹ طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینے نیز تجربات کے تبادلے کے حوالے سے روسی حکام کے ساتھ گفتگو انتہائی مفید اور سود مند رہی۔

انہوں نے اپنے روسی ہم منصب، گراسی موف کے ساتھ مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں خاص طور سے شام میں دہشت گردی کی بیخ کنی اور مکمل امن کے قیام تک، تہران ماسکو تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

جنرل باقری نے کہا کہ افغانستان کی تبدیلیوں اور جنوبی قفقاز کے مسائل کے بارے میں ایران اور روس کے نظریات میں کافی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے، سن پیٹرز برگ کے قریب واقع جزیرہ کرونشتات میں روسی نیوی کی تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

جنرل محمد باقری بدھ کے روز روسی نیوی کے تربیتی بحری جہاز پریکوب کے عرشے پر گئے، کیڈیٹوں کی ٹریننگ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور مذکورہ بحری بیڑے کے کمانڈر اور دیگر اعلی افسران سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے بارے میں اہم اجلاس

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی سالگرہ کے موقع پر الگ الگ پیغام میں اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں کو مبارکباد پیش کی۔

مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے آج بروز جمعرات 17 ربیع الاول کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی سالگرہ کے موقع پر اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں کے نام سے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد دی۔

اس کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں آپ اور اپنے اہل خانہ کو17 ربیع الاول جو اسلام کے عظیم الشان پیغمبر کی ولادت ہے، مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہمیں امید ہے کہ قرآن کریم اور عظیم پیغمبر کی سیرت اور کلام پر بھروسے کے ساتھ ، ہم امت مسلمہ کے اتحاد اور بھائی چارے ، دنیا میں انسانیت کی سربلندی اور پوری دنیا خصوصا اسلامی ممالک میں امن اور استحکام کے مزید فروغ کو دیکھیں گے۔

میں آپ اور اس ملک کی مسلح افواج کی کامیابی اور صحت کے لیے دعا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button