دنیا

ایٹمی آبدوز سانحے معاملے میں چین نے امریکہ سے وضاحت طلب کی

شیعیت نیوز: چین کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی ایٹمی آبدوز کے سانحےکے بارے میں سچائی کو چھپا رہا ہے۔

چین کی وزارت دفاع نے ہند-پیسیفک سمندری علاقے میں امریکی ایٹمی آبدوز کے سانحے کا شکار ہونے کے بارے میں سچائی کو چھپانے پر منگل کے روز اس ملک پر سخت تنقید کی۔

تان کفی نے کہا کہ امریکہ اگر ذمہ دار ملک کی حیثیت سے کام کرنا چاہتا ہے تو اس پر ضروری ہے کہ اس سانحے کے بارے میں شفافیت سے کام لے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ایٹمی آبدوز کا سانحہ خطے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

تان کفی نے کہا کہ یہ اقدام خطے کی سکورٹی اور پرامن طریقے سے سمندر میں آمد و رفت کے لئے خطرے کے ساتھ ساتھ خطے میں کشیدگی کا بھی سبب بنا ہے۔ انہوں نے امریکہ سے چین کی سمندری حدود کے قریب جاسوسی کے مقاصد کے لئے گشت زنی روکنے کے لئے کہا اور جلد سے جلد مذکورہ سانحے کی وضاحت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسحاق رابین کے قتل میں بنجمن نیتن یاھو کا ہاتھ تھا، سابق اسرائیلی عہدیدار

گذشتہ ہفتے مغربی ذرائع ابلاغ نے چین کے جنوبی سمندری حدود میں ایک امریکی آبدوز کے کسی نامعلوم شی سے ٹکرانے کی خبر دی تھی-

امریکہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آبدوز یو اس اس کنکٹیکٹ سانحہ میں اسکی بحریہ کے 11 فوجی زخمی ہوئے، وضاحت کی کہ یہ آبدوز صحیح حالت میں ہے اور اس کے نیوکلیئر جنریٹر کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

امریکہ تائیوان کے معاملوں میں مداخلت کرتا ہے اور اسکی فوجی و مالی امداد کے ذریعہ تائیپے کو چینی حکومت کے خلاف اکسانے کی مسلسل کوشش کرتا رہتا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے سمندر میں ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیلسٹک میزائل ممکنہ طور پر آبدوز سے فائر کیا گيا ہے جبکہ جاپان نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربوں کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نےسمندر میں مشرق کی جانب ناقابل شناخت بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کے حوالے سے جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتےشمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی صلاحیت کے حامل سپر سونک میزائل اور کروز میزائل کے تجربات کیے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button