مقبوضہ فلسطین

چاقو حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، ھار ادار سے فلسطینی لڑکی گرفتار

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ھار ادار یہودی کالونی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آبادکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج  نے ھار ادار یہودی کالونی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چھری برآمد کی گئی ہے، تاہم اسے کسی پر حملے سے قبل حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی عبرانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے ھار ادار یہودی کالونی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو گرفتار کیا۔

درایں اثنا بیت المقدس میں فلسطینی ذرائع نے بتایا ہےکہ القدس سے ایک لڑکی کی گرفتاری کی اطلاع ملی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی وحدت کا تحقق عملی اقدامات کا نیاز مند ہے، زیاد النخالہ

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی قبرستانوں کی نگران کمیٹی کے سربراہ مصطفیٰ ابو زھرہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے کل منگل کو القدس میں سلوان کے مقام پر مصطفیٰ ابو زھرہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں گھر سے گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوج نے وہاں پرمتعدد دکانیں بھی بند کرادیں۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس حکام نے ابو زھرہ کو المصرارہ کے مقام سے گرفتار کیا اور اس کے بعد انہیں ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک دوسرے سیاق میں قابض فوج نے سلوان میں ابو تایہ کالونی میں فلسطینی پرچم اتار پھینکے اور متعدد دکانوں کو سیل کردیا۔

دوسری طرف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منگل کی صبح 5.8 ڈگری کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے شام ، لبنان ، ترکی ، مصر اور یونان کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

اسرائیلی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ  منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 08:34 زلزلہ آیا۔ تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button