مقبوضہ فلسطین

اسلامی وحدت کا تحقق عملی اقدامات کا نیاز مند ہے، زیاد النخالہ

شیعیت نیوز: پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بے شک اسلامی وحدت کا تحقق عملی اقدامات کا نیاز مند ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کو میلاد النبی ص کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ کانفرنس اسلامی وحدت کے قیام کے لئے مسلسل ڈٹی رہی ہے اور یہاں ہم آیت اللہ تسخیری کو یاد کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس کانفرنس میں اسلامی امت کی وحدت اور قربت کے لئے بہت زیادہ جدوجہد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں تحریک جہاد اسلامی اور فلسطینی قوم کی جانب سے ایران کی عزیز اور مسلمان ملت، ایران کے عظیم الشان رہبر، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں مخلصانہ سلام اور دعائیں لے کر آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قیدیوں کی آزادی قریب ہے، القسام بریگیڈ

انہوں نے مغربی استعمار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی استعمار اپنی سازشوں کے زریعے جن میں محاصرہ، جنگوں کا شروع کیا جانا اور مسلمان ممالک میں اختالافات شامل ہیں دراصل مسلمانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی وحدت واجب شرعی اور خداوند متعال کے امر کی ایک مثال ہے جس پر قرآن کریم میں بھی تاکید کی گئی ہے۔ بنا برایں اسلامی وحدت مسلمانوں کے نظریات میں اختلاف اور اجتہاد کو لغو کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کے نظریات کو قبول کرنے کا نام ہے جس کی دین اسلام میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مسئلے کو عالم اسلام کا اصلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطین کی آزادی صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ جنہوں نے اپنے جوانوں کا خون دینے اور فداکاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ فلسطینی ۱۰۰ سال سے جنگ لڑ رہے ہیں اور مقاومت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

النخالہ نے آخر میں ایران کی بے دریغ حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button