عراق

عراق، شہر ناصریہ میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے عراق کے جنوب مشرقی شہر ناصریہ میں امریکی فوجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے فوجی قافلے پر حملہ کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز عراق کے جنوب مشرقی شہر ناصریہ میں امریکی فوجیوں کو اسکورٹ کرنے والے فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ دی گئی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی قافلوں کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراق کے بیشتر عوام اور گروہ اپنے ملک سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں ایک بل کی منظوری بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ تنظیم کے سربراہ نصر اللہ نے لبنان میں خانہ جنگی اور خطرناک سازشوں سے پردہ اُٹھا دیا

عراقی گروہوں نے اس سے قبل اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ عراق سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کے بارے میں مصطفی الکاظمی کی حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عراق کے ذی قار اور الانبار صوبوں میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں کے راستے میں سڑک کے کنارے کئی بم دھماکے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکی رسد کے قافلوں کو عراق کے مختلف علاقوں میں بار بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم امریکی عراقی پارلیمنٹ کی جلد سے جلد ملک چھوڑنے کی قرارداد کی پاسداری سے گریز کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button