12 تا 17 ربیع الاول امام خمینی ؒ کے فرمان پر دنیا بھر سے میں ہفتہ وحدت مسلمین کا آغاز ہوگیا

19 اکتوبر, 2021 16:35

شیعیت نیوز: بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خمینیؒ کے فرمان پر آج سے 12 تا 17 ربیع الاول دنیا بھر سے میں ہفتہ وحدت مسلمین کا آغاز ہوگیا ہے ۔

اہل سنت برادران 12 ربیع الاول کو جبکہ اہل تشیع 17 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوم ولادت کے طور پر مناتے ہیں جسے بہت سے اسلامی ممالک میں ہفتۂ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینیؒ نے اس مناسبت کو اتحاد کے مظہر کے طور پر استعمال کیا اور 12-17 ربیع الاول کے دورانیے کو ہفتۂ وحدت کا نام دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ پاکستان کی جا نب سے ملک بھر میں جلوس میلاد النبیؐ کا استقبال، سبیلوں کا اہتمام

یہ ہفتہ، اسلامی دنیا میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر پہلے سے زیادہ توجہ دینے کے لئے مناسب موقع ہے۔ ایسے حالات میں جب امت اسلامیہ پر چاروں طرف سے اور مختلف شکلوں میں اسلام دشمن طاقتوں کی جانب سے یلغار ہو رہی ہو، نبی رحمت (ص) سے منسوب ان ایام کی افادیت، اہمیت اور برکت پہلے سے زیادہ نمایاں ہوتی دکھاتی دیتی ہے۔

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی12 ربیع الاول سے ہفتہ وحدت و جشن میلادالنبی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔شیعہ مکتب فکر کے پیروکار اہل سنت کے جلوسوں کا استقبال کررہے ہیں اور ان کیلئے سبیلوں کا اہتمام کررہے ہیں۔

2:00 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔