یزید صفت پنجاب پولیس کو شکست ،عزاداروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ18اکتوبر 2021 اربعین واک ملتان کے منتظمین و مومنین پر کی گئی ایف آئی آرز پر عبوری ضمانتیں حاصل کر لی گئیں۔

شیعیت نیوز: یزید صفت پنجاب پولیس کو شکست ،عزاداروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ملتان میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر اربعین واک (مشی)منعقد کرنے والے منتظمین اور عزاداروں جن پر ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں ان کی عبوری ضمانتیں منظور ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ18اکتوبر 2021 اربعین واک ملتان کے منتظمین و مومنین پر کی گئی ایف آئی آرز پر عبوری ضمانتیں حاصل کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں ٹرک بھربھرکرداعشی دہشت گردپہنچ چکے ہیں، ادارےہوش کے ناخن لیں،آغاسید علی رضوی
آج تقریباً 08 افراد کی ضمانت منظور ہوئی باقی مومنین کی ضمانتیں انشااللہ کل اور پرسوں کروا لی جائیں گی۔اس موقع پر وکلاء پینل برادر عون رضا انجم ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ عرفان علی نقوی ، بیریسٹر عرفان رضا نقوی و دیگر معاون وکلاء نے مومنین کے ساتھ خصوصی تعاون کیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر عزاداروں کے خلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا لیکن کبھی بھی عزاداروں نے امام حسینؑ کی عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔