اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سربراہ ایرانی فوج جنرل محمد باقری کی مزار قائد اعظم محمد علی جناحؒ پر حاضری اور فاتحہ خوانی

کراچی میں تعینات ایرانی کونسلر جنرل نوریان اور دوسرے سفارتی عہدیدار بھی اس موقع پر ایران کے آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور اس عظیم مسلم رہنما سے عقیدت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران جمعہ کے روز کراچی میں بانی پاکستانی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: نبی کریمؐ کی ولادت پر ایساجشن منایاجائے جوملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہ منایا گیا ہو، عمران خان

اس موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر تعینات پاکستانی فوج کے اعزازی دستوں نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ کراچی میں تعینات ایرانی کونسلر جنرل نوریان اور دوسرے سفارتی عہدیدار بھی اس موقع پر ایران کے آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button