فلسطینی شہید کے اہل خانہ کی جانب سے سید حسن نصر اللہ کا شکریہ

13 اکتوبر, 2021 13:33

شیعیت نیوز: فلسطینی شہید نزار بنات کے بارے میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے حالیہ ریمارکس کے بعد ، ان کے اہل خانہ نے ایک پیغام میں نصراللہ کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے (پیر کی رات) ایک تقریر میں فلسطینی شہید نزار بنات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے بیانات سنے اور فلسطین اور خطے کی جنگوں کے بارے میں ان کے خیالات کو پسند کیا ، میں فلسطینی اتھارٹی سے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں ،اس شہید کا خون ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ نزار بنات کے گھر پر فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے حملے میں ان کو شدید زدوکوب کیا گیا جس کے کچھ گھنٹے بعد ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔

یادرہے کہ سید حسن نصراللہ کی تقریر کے بعد ، نزار بنات کے اہل خانہ نے سید حسن نصراللہ کا فلسطینی شہید کے لیے موقف پر ان کے بھائی غسان بنات کے دستخط کردہ خط میں شکریہ ادا کیا۔

المنار کے مطابق بنات کے اہل خانہ نے خط میں زور دیا کہ وہ شہید بنات کے خون پر سودے بازی نہیں کریں گے اور انصاف کا واحد راستہ قاتلوں کو سزا دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف صیہونی ریاست کے جھوٹے الزامات لگانا اپنے جرائم کو چھپانے کا طریقہ ہے

دوسری جانب 20 لاکھ کی آبادی والے غزہ پٹی میں آلودہ پانی کا بحران کھڑا ہو گیا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ شاید ہی کوئی اس بحران سے محفوظ رہا ہو۔

فلسطین کے مغربی علاقے غزہ میں بڑی تعداد میں لوگ پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند رہتی ہے یا پھر سپلائی ہونے والا پانی اتنا نمکین ہوتا ہے کہ اُسے پیا نہیں جا سکتا۔

غزہ کو سپلائی ہونے والے پانی کی آلودگی کے سبب عمومی صحت خاص طور سے بچوں کو پانی سے جڑی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

پچھلی ایک دہائی سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے یہ بحران اور ہی خطرناک ہو گیا ہے۔ غزہ کو انسانی امداد کی رقومات میں کمی اور آئے دن صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔

الشاطی پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے 36 سالہ فلسطین عبدالکریم نے الجزیرہ کو بتایا کہ پانی پینے کے لائق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نل کا پانی اتنا نمکین ہے جیسے سمندر سے آ رہا ہو، نہ تو ہم اسے پی سکتے، نہ کھانے میں استعمال کرسکتے اور نہ ہی اس سے نہا سکتے ہیں۔

1:59 صبح اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔