اہم ترین خبریںایران

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کا دورہ پاکستان

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری ایک اعلی سطحی فوجی وفد کی قیادت میں باہمی تعاون بڑھانے کے سلسلے میں منگل کی شام کو اسلام آباد کے دورے پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق میجر جنرل باقری اور اعلی ایرانی فوجی عہدیداروں کا ایک وفد، پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی باضابطہ دعوت پر منگل کی رات کو اسلام آباد کی نورخان ائیرپورٹ پر پہنچ گئے جہاں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر محمد علی حسینی، ایرانی فوجی عہدیدار مصطفی قنبرپور اور پاکستانی آرمی کے نمائندے کی حیثیت سے جنرل ثاقب محمود نے ان کا استقبال کیا۔

میجر جنرل باقری کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں فریقین کے درمیان، تہران اور اسلام آباد کے دفاعی تعلقات کا فروغ، سرحدوں میں مشترکہ تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقے و دنیائے اسلام کے بعض اہم مسائل پر تبالہ خیال کیا جائے گا۔

نیز پاکستانی فوج کے کمانڈر کے تہران کے آخری دورے کے دوران، دونوں پڑوسی ممالک کے عسکری حکام کی طرف سے طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ؛ میجر جنرل باقری کی اپنے پاکستانی ہم منصب اور دیگر اعلی سیاسی، فوجی اور سیکورٹی حکام کے ساتھ مذاکرات کا ایک اور محور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کیلئےعمران خان کی معافی شہداء کے وارثوں کے زخموں پر نمک پاشی اور امن و امان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، علامہ مرید نقوی

میجر جنرل محمد باقری، دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔

نیز اعلی ایرانی فوجی وفد، مشرقی ہمسایہ پاکستان کے دورے کے موقع پر پاکستان کے جنوب میں واقع ساحلی شہر کراچی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے بعض فوجی اور سمندری بیس کا دورہ کریں گے۔

ایران کی اعلی فوجی وفد کا دورہ پاکستان، دفاعی، فوجی، سلامتی کے شعبوں میں دنیائے اسلام کے اہم ممالک کے طور پر ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا ایک نیا باب ہوگا۔

سیاسی اور فوجی امور کے ماہرین اور تجزیہ کار، دنیائے اسلام اور علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں بشمول افغانستان کے بحران کے پیش نظر، ایران کے اعلی فوجی وفد کے دورہ پاکستان کو بہت اہم اور موثر سمجھتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں دونوں ہمسایہ اور برادر ملک کے درمیان دفاعی، سلامتی اور عسکری تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر جنرل باقری کا دورہ پاکستان، انتہائی اہم ہے۔

یہ دورہ؛ باہمی تعلقات کی مضبوطی، مشترکہ سرحدوں میں سلامتی کا فروغ، علاقائی استحکام بشمول افغانستان میں امن اور استحکام کی بحالی میں مدد، دنیائے اسلام کے مسائل پر بات چیت اور خطے میں بد امنی پھیلانے والوں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں تعاون پر ایران اور پاکستان کے فوجی حکام کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button