عراق

عراق کے 10 صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان

شیعیت نیوز: عراق کے الیکشن کمیشن نے دس صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا۔

واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے چیف الیکشن کمشنر جلیل عدنان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں دس صوبوں منجملہ دیالہ، دیوانیہ، المثنی، میسان، واسط دہوک، صلاح الدین، کربلا، نجف اور اربیل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اعلان کئے جانے والے ان نتائج کا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ترجمان الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ ہاتھوں سے گنے جانے والے ووٹوں اور الیکٹرانک سسٹم کے تحت ووٹوں کی ہونے والی گنتی میں مطابقت پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے مالی امور کا انچارج سامی جاسم گرفتار

عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ اکتالیس فیصد رہا ہے۔

عراق کے الیکشن کمیشن نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پانچویں پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آؤٹ اکتالیس فیصد رہا ہے البتہ ملک کے مختلف صوبوں میں عوامی شرکت کی شرح الگ الگ رہی ہے۔

عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی امیدوار یا الائنس کی کامیابی کی باتیں سب افواہ ہیں اور نتائج جاننے کے لئے الیکشن کمیشن کے اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔

اس کمیشن نے کہا کہ نتائج وہی ہوں گے کہ جس کا عراق کا الیکشن کمیشن اعلان کرے گا اس لئے کسی بھی پروپیگنڈے یا افواہ پر کوئی توجہ نہ دی جائے اور کامیابی کے بارے میں جتنے بھی دعوے یا اعلانات کئے جا رہے ہیں سب افواہ اور قیاس ہیں۔

عراق میں عام انتخابات میں تین ہزار دو سو انچاس امیدوار میدان میں اترے جن میں نو سو اکیاون خاتون امیدوار ہیں۔

عراق کے عام انتخابات میں تین سو انتیس نشستوں کے لئے اکیس سیاسی دھڑوں کے درمیان رقابت ہوئی جبکہ انتخابات میں شامل پارٹیوں کی تعداد ایک سو سڑسٹھ ہے جس میں اٹھاون پارٹیاں دھڑے کی شکل میں شامل ہوئی ہیں۔

عراق کی چار کروڑ کی آبادی میں دو کروڑ پچاس لاکھ لوگ حق رائے دہی رکھتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button