مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 100 نئے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ

شیعیت نیوز: اسرئیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی بیت المقدس میں قائم ’گیلو‘ یہودی کالونی میں آباد کاروں کے لیے مزید 100 سے زائد نئے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ’7‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی ’کارٹا‘ کمپنی کو جنوبی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئے گھر تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پرکروڑوں شیکل کی رقم کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق کارٹا گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر امیشن نیمان نے بتایا کہ یہ ایک مشہور رہائشی منصوبہ ہے۔ یہ گرین میٹرو ٹرین لائن پر واقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں متعدد پروجیکٹ شامل ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں یہودیوں کے لیے مکانات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مُفتی اعظم فلسطین کی تاریخی مامن اللہ قبرستان پر متنازع تقریب کے انعقاد پر تنبیہ

خیال رہے کہ گیلو یہودی کالونی سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے الولجہ کی جگہ پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کا کچھ حصہ جنوبی غرب اردن کے شہر بیت لحم کے نواحی علاقے بیت جالا سے بھی ہے۔

غرب اردن اور القدس کی یہودی کالونیوں میں کم سے کم ساتھ لاکھ یہودی آباد کاروں کو بسایا گیا ہے۔

دوسری جانب مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے ہجوم کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینی تنظیموں نے سبھی فلسطینیوں سے مسجد الاقصی کے صحن میں دھرنا دینے کی اپیل کی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، انتہا پسند صیہونی گروہ الہیکل نے پیر کے روز سوشل میڈیا کے ذریعہ صیہونیوں سے منگل کے روز مسجد الاقصی کے صحن میں بڑے پیمانے پر ہجوم کرنے کی اپیل کی ہے۔

غیر قانونی طور پر بسائے گئے 132 صیہونی پیر کے روز صیہونی پولیس کے ساتھ مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوکر اشتعال انگیز گشت کر رہے تھے۔

مقبوضہ قدس میں صیہونی عدالت نے ایک ہفتہ پہلے صیہونیوں کو مسجد الاقصی کے صحن میں خاموشی سے دعا مانگنے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button