مقبوضہ فلسطین

مُفتی اعظم فلسطین کی تاریخی مامن اللہ قبرستان پر متنازع تقریب کے انعقاد پر تنبیہ

شیعیت نیوز: القدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ محمد حسین نے صیہونی ریاست اور امریکہ کے اداروں کے القدس میں واقع تاریخی اسلامی مامن اللہ قبرستان پرجشن کی تقریب کے انعقاد کے مذموم عزائم کے نتائج پر خبردار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی ادارے مشترکہ طور پر’مامن اللہ‘ قبرستان پرایک جشن کی تقریب منعقد کرنے کی تیاری کررہے ہیں جو مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی کھلم کھلا بے حرمتی تصور کی جائے گی اور اس کے تمام نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے اسرائیل میں سابق سفیر ڈویڈ فریڈمین اور سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک تقریب منعقد کر رہے ہیں۔ یہ تقریب سوموار کے روز منعقد ہو رہی ہے جس میں اسرائیلی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کا لبنان میں ایندھن کے بحران اور قندوز کے حالیہ واقعے پر اہم بیان

فلسطینی عالم دین نے کہاکہ القدس میں موجود مامن اللہ قبرستان شہر میں اسلامی تشخص کی علامت ہے اور وہاں پراسرائیلی اور امریکیوں کی جشن کی تقریب مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کا کھلا ثبوت ہے۔ امریکی اور صیہونیوں کی اس سازش سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مامن اللہ قبرستان میں مسلمانوں کی کئی مقدس ہستیاں اور بزرگ آسودہ خاک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست پہلے ہی مامن اللہ قبرستان کے ایک حصے پرقبضہ کرچکی ہے جس پر نام نہاد ’رواداری میوزیم‘ کے نام سے ایک عجائب گھر تعمیر کر رکھا ہے۔

دوسری جانب کل سوموار کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ گروپ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اماراتی اسرائیل نواز گروپ مسجد اقصیٰ کے ’باب حطہ‘ سے اندر داخل ہوا اور دیر تک مسجد اقصیٰ میں گھومتا رہا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں وہ مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط سے باہر نکل گیا۔

درایں اثنا کل سوموار کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close