ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اسماعیل ھنیہ کا پاکستانی قیادت سے تعزیت

12 اکتوبر, 2021 07:39

شیعیت نیوز: پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق کہلانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کو عالم اسلام کے لیے ایک سانحہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صدر عارف علوی کے نام اپنے الگ الگ مکتوبات میں جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں حماس رہنما نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر حماس اور پوری فلسطینی قوم کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پورے عالم اسلام کے لیے صدمے کا باعث ہے۔

انہوں نے اپنے مکتوبات میں مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ سے بھی تعزی کی اور حماس اور فلسطینی قوم کی طرف سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پوری مسلم امہ کا نقصان ہے اور ہمیں اس پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔

انہوں نے ایٹم بم بنا کرنہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے دفاع کے لیے کام کیا۔ ان کی عالم اسلام کے لیے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کےجوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان چند روز قبل طویل علالت کے بعد اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین اور ایران کے موضوع پر انجیلا مرکل اور بینت ایک دوسرے کے آمنے سامنے

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا کہ قابض ائیلی پولیس کا الشیخ عکرمہ کے گھر پرچھاپہ اور ان کی گرفتاری قابض پولیس کی غنڈہ گردی کی کھلی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری بیت المقدس کی نمائندہ شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے، مسجد اقصیٰ کے نمازیوں اور مرابطین کو خوف زدہ کرنے اور مسجد اقصیٰ کے حوالےسے قابض صہیونی ریاست کے مذموم اور ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے کے مکروہ حربوں کا حصہ ہے۔

ترجمان نے فلسطینی قوم سے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری کے خلاف اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر زور دیا۔

1:34 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔