افغانستان کے عہدیداروں کو اس تباہ کن جرم میں ملوثین کو سزا دینی ہوگی، آیت اللہ خامنہ ای

شیعیت نیوز: ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے افغانستان کے صوبے قندوز کے ایک مسجد میں حالیہ دہشت گردی کاروائی کے نتیجے میں بڑی تعداد کے نمازیوں کی شہادت پر ایک پیغام میں اس بڑے جرم میں خونخوار ملوثین کی سزا دینے اور اس طرح کے واقعات کے تکرار کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق، قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام درج ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع خان آباد کے ایک مسجد میں دھماکے کا افسوسناک واقعہ، جس کے نتیجے میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق ہوئی، ہمیں بہت دکھ پہنچا۔
ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے عہدیداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ اس جرم میں خونخوار ملوثین کی سزا دینے سمیت اس طرح کے واقعات کے تکرار کو روکنے کی حکمت عملی اپنائیں۔
اللہ رب العزت سے شہید ہونے والوں کے علو درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی سمیت اس حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر اور مزاحمت کی دعا کرتا ہوں۔
سیّد علی خامنہ ای
2021/09/10
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، یہودیوں کی قبلہ اول میں عبادت کا فیصلہ کالعدم
دوسری جانب ایران نے دہشت گردی کے واقعے میں درجنوں افغان شہریوں کی شہادت پر تسلیت پیش کی ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں، سانحہ قندوز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ فعل کا ارتکاب کرنے والوں کی غیر انسانی اور اسلام مخالف ماہیت، کسی سے پوشید نہیں ہے۔
صدر جمہوریہ ایران کے پیغام میں آیا ہے کہ اس تکفیری دہشت گرد گروہ کو امریکی سازش اور حمایت کے ذریعے قائم کیا گیا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے افغانستان میں مذہبی اور نسلی اختلافات اور فتنوں کو ہوا دینے کے امریکی منصوبوں اور سازشوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔
اس پیغام میں صدر ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان دھڑے اپنی ہوشیاری اور ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے ذریعے امریکی سازش کو ناکام بنادیں گے۔