دنیا

کانگریس پر حملے کے دن ٹرمپ کی سرگرمیوں کا ویڈیو جاری کرنے کا حکم

شیعیت نیوز: وائٹ ہاؤس نے 6 جنوری کو کانگریس پر حملے کے دن سابق صدر ٹرمپ کی سرگرمیوں کا ویڈیو جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدور کے دستاویزوں کی نگرانی کرنے والے شعبے کو حکم دیا ہے کہ وہ 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر حملے کے دن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرگرمیوں کا ریکارڈ اس واقعے کی تحقیق کر رہی کمیٹی کے حوالے کرے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جن ساکی نے کہا کہ بائیڈن حکومت چھ جنوری کے واقعے کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ یہ کمیٹی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹیو کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کے حوالے سے کہا کہ 6 جنوری کو کانگریس پر حملے کے واقعے کو پوری طرح سمجھنا امریکی کانگریس اور اس ملک کے عوام کے لئے بہت اہمیت رکھتا تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

6 جنوری کے واقعے کی تحقیق کرنے والی کمیٹی نے اس سے پہلے کانگریس کی عمارت پر حملے کے دن ڈونلڈ ٹرمپ، انکی بیوی اور تین بچوں کے بیان اور مکالمے تک دسترسی کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چین کے خلاف خصوصی مشن قائم کردیا

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کو میشیگن میں ٹرمپ کے حامیوں کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر جوبائیڈن حکومت کے شٹ ڈاؤن کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے تعطل کو دور کرنے کی غرض سے اس وقت میشیگن کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر سابق صدر ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے ہاول ٹاؤن کے مقام پر جو بائیڈن کے قافلے کو گھیر لیا اور ان پر فقرے کسے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں سابق صدر ٹرمپ کی حمایت میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

امریکی صدر انٹرنیشنل انجینئرنگ فورم کے تربیتی مراکز کے معائنے اور افتتاح کی غرض سے ہاول ٹاؤن پہنچے تھے۔ بائیڈن نے ہاول ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک مختلف میدانوں میں امریکہ سے آگے نکل رہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ افغانستان اور عراق کی طویل اور بے مقصد جنگوں پر آنے والے اخراجات اور کورونا وائرس نے امریکی معیشت کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چہ امریکہ اس وقت بھی دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے تاہم آہستہ آہستہ اپنی عالمی اقتصادی پوزیشن کھوتا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button