عراق

عراق کے پارلیمانی اسپیکر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

شیعیت نیوز: عراق کے پارلیمانی اسپیکر نے باضابطہ طور پر چوتھی پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکائی نیوز عربی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے عراق میں عام انتخابات اور چوتھی پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے کا وقت قریب آنے کے پیش نظر پارلیمانی کاروائی کے اختتام اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عراقی اراکین پارلیمنٹ نے نو اپریل کو اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ سات اکتوبر کو پارلیمنٹ کی تحلیل اور دس اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

عراقی پارلیمنٹ کی تین سو انتیس نشستوں کے لئے عراقی عوام دس اکتوبر کو انتخابات میں شرکت اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، رحلت جاں گداز رسول خدا (ص) کی عزاداری میں 60 لاکھ سے زائد عزاداروں کی شرکت

دوسری جانب ترکی کے جنگی طیاروں نے پی کے کے کی جدوجہد کے بہانے ایک بار پھر شمالی عراق کے کچھ علاقوں پربمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے صوبہ سلیمانیہ کے جمجمال علاقے پر ترکی کی بمباری میں ایک خاتون سمیت دو عام شہری زخمی ہو گئے۔

ترکی نے حالیہ برسوں میں پی کے کے کے عناصر کو کچلنے کے بہانے عراق کے اندرجارحیت کی ہے۔ ترکی کے حملوں پر عراقی حکومت اور دیگر ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عراقی صدر کے دفتر نے شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سرزمین پر ترک فوج کے باربار حملے عراق کے اقتداراعلی کی کھلی خلاف ورزی، علاقائی و بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور پڑوسیوں کے درمیان روابط کے اصولوں کے منافی ہیں۔

شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں ترکی کے حملے جولائی دو ہزار پندرہ میں انقرہ اور پی کے کے کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کے بعد پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔

ترک حکومت، پی کے کے کو دہشت گرد گروہ شمار کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button