ریاستی اداروں کی کوششوں سے نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل کاؤنٹر ٹیرریزم اتھارٹی کا جنازہ بڑی دھوم سے نکل گیا
شیعیت نیوز: آخر کار وہی ہوا جسکا خدشہ تھا،ریاستی اداروں کی ملک دشمن پالیسیوں کا شاخسانہ،ہزاروں شیعہ سنی پاکستانیوں کے قاتل اور فرزند رسولؐ امام مہدی ؑ کے بدترین گستاخ اعظم طارق ملعون کی برسی کے اجتماع کا درالحکومت اسلام آباد میں کھلم کھلا انعقاد، ریاستی اداروں کی پابندیاں ٹوپی ڈرامہ ثابت ہوئیں، اورنگزیب فاروقی کو فرضی گرفتاری اور رہائی کے بعد باحفاظت اسلام آباد پہنچا کر شیعہ مخالف اجتماع کروایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے کل رات کو ٹوپی ڈرامہ لگایا اور آج ملک دشمن کالعدم تنظیم کو نہ صرفِ کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈوں اور تکفیری نعروں کے ساتھ جلسے کی اجازت دے دی بلکہ NACTA کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل دہشت گرد سرغنہ اورنگزیب فاروقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن دہاڑے عوامی اجتماع کی صدارات کررہا ہے ۔ محب وطن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی معروف شیعہ عالم دین سید شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی عائد کرنی والی اسلام آباد کی متعصب انتظامیہ کی 70 ہزار بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں سے ہمدردی کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ آپے سے باہر، گلگت بلتستان میں بھی توہین صحابہ کی جھوٹی الزام تراشیوں کا آغاز
ہاکی گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ اس اجتماع سے دو میں سے کوئی ایک بات ضرور ثابت ہوتی ہے، یا تو ریاست اور ریاستی ادارے اِن کالعدم جماعتوں سے خوفزدہ ہیں اور ڈرتے ہیں یا پھر اِن دہشت گرد جماعتوں کے پشت پناہ ہیں۔ مٹھی بھردھشت گردوں سے ڈرنے والی یا اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ عوام کو کیاخاک تحفظ فراہم کرےگی ۔
واضح رہے کہ سول سوسائٹی کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی کہ ملک دشمن دہشت گرد سرغنہ اورنگزیب فاروقی کو اسلام آباد آنے اور کالعدم سپاہ صحابہ کو ہاکی گراؤنڈ میں گستاخِ امام مہدی ؑ اعظم طارق ملعون کی برسی کے اجتماع سے روکا جائے، پولیس نے گذشتہ شب آزاد کشمیر میں اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا اور آج صبح ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و کالعدم جماعتوں کے سہولت کار حمزہ شفقات نے دارالحکومت میں فرقہ وارانہ منافرت پر منبی عوامی اجتماع سے خطاب کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کےخلاف سول سوسائٹی کا بڑا اقدام
آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے کامیاب انجام، ہزاروں فوجی جوانوں سمیت شیعہ سنی مسلمانوں اور آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہداء کی قیمتی جانوں کی قربانیوں کوخاک میں ملاکر اسلام آباد کی متعصب انتظامیہ ، ریاستی اداروں اور ان میں چھپی کالی بھیڑوں نے نیشنل ایکشن پلان اور انتظامیہ کی غیرت کا مشترکہ جنازہ نکال دیا ہے ۔







