مشرق وسطی

شام کے سلسلے میں عالمی فضاء پوری طرح تبدیل ہو گئی، وزیر خارجہ فیصل مقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ دمشق کے سلسلے میں بین الاقوامی سیاسی ماحول پوری طرح تبدیل ہو چکا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے ممالک اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ شام نے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی اور اپنے تمدن اور قومی تشخص کو ثابت کر دکھایا ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ گذشتہ دس برس کے واقعات شام کو کمزور نہیں کرسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعیان حیدرکرارؑ پاکستان 14 سوسال پرانے یزید کی طرح عمران خان کو بھی نہیں بھولیں گے

شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دمشق بحران سے نکلنے میں مدد کے لئے ہرطرح کی غیرجانبدارانہ اور صادقانہ سیاسی کوشش اور منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہے کہا تاہم بعض بعض ممالک اس راستے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں کیونکہ شام میں استحکام ان کے مفاد میں نہیں ہے۔

وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردی پر بھروسہ کر رکھا تھا اور ان پر سرمایہ کاری بھی کی ہے، انھیں جان لینا چاہئے کہ ان کے اندازے تباہ کن ہیں اور یہ دہشت گردی خود ان تک واپس پہچے گی۔

شام کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ ترکی اور امریکہ ، شام کی زمینوں کو ہڑپنے اور اس کے ذخائر کو لوٹنے سے دستربردار ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button