حضرت محمد مصطفی ؐ کی شان میں توہین کرنے والے کی عبرت ناک موت

شیعیت نیوز: پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺکی توہین کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کی سویڈش میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس، جس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کا خاکہ بنا کر توہین کی تھی ایک سڑک حادثے میں اپنے انجام کو پہنچا۔
ملعون کو کارٹون بنانے کے بعد ملنے والی دھمکیوں پر پولیس سیکورٹی دی گئی تھی۔ پولیس نے اتوار کو ہونے والے اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی توہین کرنے والے ولکس کی عمر 75 سال تھی۔ یہ واقعہ اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس کی سیکورٹی میں کہیں جارہاتھا ۔
یہ بھی پڑھیں : الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے عراق میں امریکی مداخلت سے پردہ اٹھا دیا
روزنامہ ’دی ڈیگنز نیہیئٹر‘ (ڈی این) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ولکس کے ساتھی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔
سویڈش پولیس نے حادثے کی اطلاع دی ہے لیکن کسی کے نام جاری نہیں کیے۔
پولیس نے کہا کہ اتوار کی سہ پہر مارکریڈ کے باہرای 4 پر ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی ۔ ساؤتھ زون میں حادثے کے وقت دو پولیس افسران گاڑی میں بحیثیت گارڈ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں تینوں ہلاک ہو گئے ۔
پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ تصادم کیسے ہوا، لیکن ابتدائی طور پر یہ تجویز کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا کہ کوئی اور ملوث ہے۔
خیال رہے 2007 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کا خاکہ بنانے کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا اور اس کی مذمت کی جس کی وجہ سے ولکس کو پولیس سیکورٹی دی گئی تھی۔