اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کی اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل میں پیش رفت کی تردید

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی ٹی وی’العربیہ‘ چینل کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی ڈیل کے معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور غزہ میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس کے جواب میں حماس رہ نما زاہر جبارین نے سعودی ٹی وی چینل کی رپورٹس کی صداقت کی تردید کی اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کی تکمیل ابھی نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور افواہیں ہیں۔ حماس اور اسرائیل کےدرمیان قیدیوں کی ڈیل کے معاہدے کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

اتوار کو ایک بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں انسانی صورت حال کو بہتر بنانے ، غزہ کی پٹی پراسرائیلی محاصرے کو کم کرنے اور تعمیر نو سے متعلق امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے غزہ کے محاصرے کو کم کرنے کے اقدامات میں مصری کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کو قید تنہائی میں ڈالنا قابض دشمن کا انتقامی حربہ ہے، اسلامی جہاد

انہوں نے نشاندہی کی کہ قیدیوں کی ڈیل کے معاہدے کے معاملے پرہمیشہ بات کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں آنے والے کئی وفود کی طرف سے ہمیشہ خیالات پیش کیے جاتے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے متعلق کیسز کو زیربحث  لایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مصر کا کردار اہمیت کا حامل رہا ہے۔

قبل ازیں حماس کے ترجمان نے کہا تھا کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بات چیت کے لیے اتوار کو قاہرہ پہنچے گا۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے واضح کیا ہے کہ جماعت کے غزہ کی پٹی کے انتظامی امور کے سربراہ یحییٰ السنوار کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹویٹر، فیسک، انسٹا گرام یا کسی دوسرے فورم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پریحییٰ السنوار کے نام سے سرگرم تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں جن کا ان کی ذات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان پر پوسٹ کیے جانے والے بیانات کسی صورت میں یحییٰ السنوار نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت صرف آٖفیشل ویب سائٹس اور باقاعدہ جماعتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہی کسی قسم کے بیان کا اجرا کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button