اہم ترین خبریںایران

ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف اسرائیلی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گا

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی سرحدوں پر صیہونی حکومت کی نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف اسرائیلی سرگرمیوں اور اپنی سرحدوں کے ارد گرد صہیونی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے ایران میں تعینات نئے آذری سفیر علی علیزادہ کی اسناد تقرری کی کاپی پیش کرنے کی تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں پر صیہونی حکومت کی نقل و حرکت اپنی قومی سلامتی کے خلاف اسرائیلی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کر سکیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی ضروری اقدام کو اٹھائیں گے۔

انہوں نے تہران میں اپنے مشن کے دوران سفیر کی کامیابی کی خواہش کرتے ہوئے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آذری بارڈر گارڈز کی جانب سے ایرانی ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ حالیہ نامناسب سلوک اور ان میں سے دو افراد کی گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلا جواز انتظامی قید کے خلاف 7 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان کے حالیہ منفی بیانات کو حیران کن اور افسوسناک قرار دیا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم ملکوں کے اندر فوجی مشقوں کو قومی خودمختاری کے فریم ورک کے اندر سمجھتے ہیں۔

علی علیزادہ نے اس ملاقات میں ایران کے ساتھ اچھے اور گہرے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ واقعات کو جلد ہی دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بروز جمعرات آذربائیجان ، اسپین ، بیلجیم ، کرغزستان ، نیدرلینڈز ، قبرص اور فن لینڈ کے سات سفیروں کے علاوہ تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندے اور یونیسیف کے نمائندے نے اپنی اسناد تقرری کی کاپی کو پیش کر کے ایران میں اپنے سفارتی مشن کا باضابطہ آغاز کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button