دنیا

برطانیہ میں انرجی کے بحران میں شدت، مزید تین انرجی نجی کمپنیوں کا دیوالیہ ہو گیا

شیعیت نیوز: برطانیہ میں انرجی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی فراہم کرنے والی مزید تین نجی کمپنیوں کا دیوالیہ ہو گیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق ایگلو، سیمبایو اور اینسٹروگا انرجی، تین بڑی کمپنیاں ہیں جو حالیہ مہینوں کے دوران دیوالیے سے روبرو ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔

مذکورہ تین کمپنیوں نے جمعرات کے روز باضابطہ طور پر اپنے سرگرمیوں کو روکنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ان سے جڑے صارفین زیادہ مہنگی انرجی سپلائی کرنے والی دیگر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ تین برطانوی کمپنیاں مجموعی طور پر تین تقریبا تین لاکھ تینتیس ہزار صارفین کو بجلی اور گیس فراہم کرتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران انرجی کے شعبے میں سرگرم نو نجی کمپنیوں کا دیوالیہ ہو چکا ہے جس کے باعث برطانیہ میں قریب سترہ لاکھ صارفین کو انرجی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانیہ ایک تحقیقاتی کمپنی کے اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ گیس کی ہول سیل قیمتوں میں گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے کی بنسبت پانچ سو بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان دنوں برطانوی شہریوں کو کورونا کی شدید پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ انرجی کی قلت اور مہنگائی کی بڑھتی شرح جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی اے ای اے کو دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ کا کھلونا نہیں بننا چاہئے، محمد اسلامی

دوسری جانب برطانیہ میں پیٹرول پمپ خالی ہیں اور تیل کے لئے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔اس صورت حال کے بعد حکومت برطانیہ نے منگل کو فوج کو کسی بھی طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج کے ٹینکروں کے ڈرائیوروں نے بھی ایندھن کی سپلائی میں مدد کے لئے منگل سے خصوصی ٹریننگ حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ ایندھن کی کمی کے باعث سنیچر سے بعض پیٹرول پمپ بند ہو جانے کے بعد پورے برطانیہ میں پیٹرول حاصل کرنے کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اس سے قبل رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پیٹرول کے ٹینکروں کی حفاظت کے لئے فوج تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں ایندھن کا بحران پیدا ہونے سے پیٹرول پمپوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگ جانے کے ساتھ ہی پورے ملک میں پیٹرول اسٹیشنوں کی طرف جانے والی سڑکوں پر ٹریفک جام بھی ہو گیا ہے جس کے باعث عام خدمات سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر افراتفری مچ گئی ہے اور حالات بحرانی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button