دنیا

حماس کے ہاں قیدیوں کے معاملے پر بینیٹ کی امریکی مندوبہ سے بات چیت

شیعیت نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حاشیے پر اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اقوام متحدہ میں متعین امریکی مندوبہ لینڈا تھامس گرینفیلڈ سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کے معاملے پربات کی تھی۔

بینیٹ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سے کہا کہ میں آپ کا بہت شکر گذار ہوں کہ آپ نے ہمارے ملکوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان کے ساتھ آپ کے اچھے تعلقات ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اویر جنڈلیمن نے کہا کہ بینیٹ نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ سے بات چیت میں غزہ میں حماس کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کے معاملے پربات چیت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بینیٹ نے امریکی سفیرہ سے بات کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کے معاملے کو عالمی سطح پر مختلف فورمز پر اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ جیسا کہ انہوں نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے فوجی ہیدار گولڈن کی ماں سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں خاتون سمیت تین فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید 42 مریض دم توڑ گئے جب کہ 3500نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کورونا کے شبے میں99 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے روز مرہ کی بنیاد پر جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 30 ستمبر کو اسرائیل میں کورونا کے کل ٹیسٹوں میں  3 اعشاریہ 65 فی صد مثبت کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں اب تک مجموعی طورپر کورونا کے 12 لاکھ 90 ہزار 209 مریض سامنے آچکے ہیں۔اموات کی تعداد 7 ہزار 734 جب کی فعال کیسز کی تعداد 48ہزار 621 ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button