دنیا

اسرائیل میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے، ایہود اولمرٹ

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے پاس ایران کی ایٹمی توانائی کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے اپنے مقالے میں یہ اعتراف کیا کہ صیہونی حکام کا یہ دعویٰ بالکل بھی صحیح نہیں کہ ایران جلد ہی ایٹم بم حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ تل ابیب کے پاس ایران کی ایٹمی صنعت کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

2006 سے 2009 تک صیہونی حکومت کی وزارت عظمی پر رہ چکے ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اتنی فوجی طاقت نہیں ہے کہ وہ ایران کی ایٹمی توانائی کو ختم کر سکے۔

اولمرٹ نے ہارٹص اخبار میں اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران کے بارے میں بنیامن نیتن یاہو کی پالیسی اور ان کا یہ تکراری دعویٰ کہ ایران ایٹم ہتھیار بنانے کے نزدیک ہے، صحیح نہیں ہے کیونکہ تیز اور وسیع یورینیم کی افزودگی، ضروری سبب نہيں ہے کہ ایران ایٹم بم حاصل کر لے۔

یہ بھی پڑھیں : دسیوں لاکھ افغان شہری فوری امداد کے محتاج ہو گئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں خوفزدہ کرنے کی پالیسی کو غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ ایران جب چاہے کچھ مہینے کے اندر اپنی ضرورت کے یورینیم کی افزودگی کرکے ایٹمی بم کا حامل ایک ملک میں تبدیل ہو سکتا ہے، لیکن یورینیم کی افزودگی کے لئے ایک ضروری شرط اور وہ شرط ان کے مطابق ایران کے لئے میسر نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو ایک ایٹمی فوجی طاقت بننے کے لئے طویل سفر طے کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صیہونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 35مریض دم توڑ گئے جب کہ 3208 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق اسرائیلی علاقوں میں کورونا کے لیے جانے والے ٹیسٹوں میں فعال کیسز کا تناسب 4.26 فی صد رہا۔

اسرائیل میں اب تک کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 188 ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 7 ہزار 684 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت اسرائیل میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 724 ہے۔

اسرائیل میں اس وقت کورونا کے 671مریضوں کی حالت خطرناک ہے جب کہ 222 وینٹی لیٹرپرہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button