اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کا یمن میں وحشیانہ حملہ، 2 یمنی شہری شہید

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے یمن پر ہونے والے وحشیانہ حملے میں 2 یمنی شہری شہید ہوئے۔ دوسری طرف یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک بحری جہازکو روک لیا ہے۔

المسیرہ کے مطابق، سعودی عرب کے فوجیوں نے صوبہ صعدہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 یمنی شہری شہید ہوئے۔

گزشتہ منگل کو بھی سعودی اتحاد کے توپوں کے گولے داغے جانے سے 4 یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگرممالک کی مدد سے مارچ دوہزارپندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہےاور ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بحرینی بچوں پر تشدد

دوسری جانب سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک بحری جہازکو روک لیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ڈائریکٹرعمار الأضرعی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے ایک بحری جہاز کو جس میں ایندھن ہے روک دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس بحری جہاز کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی تھی۔

سعودی جارح اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بحری جہازوں کو جن میں غذائی اشیاء اور ایندھن تھے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button