عزاداران حسینیؑ کی بس کا موٹر وے پر خوفناک حادثہ،متعدد شہید و زخمی

29 ستمبر, 2021 10:59

شیعیت نیوز: کراچی کے شیعہ اکثریتی علاقے انچولی سوسائٹی سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کےلیے خیرپورجانے والی عزاداروں کی بس کوموٹر وے پر حادثہ ، 5 مومنین شہید، 20 سے زائد شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق 20 صفر کی رات کراچی کے شیعہ نشین علاقے انچولی سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کےلیے جاگیر علی اکبرؑ خیرپورجانے والی عزاداروں کی بس موٹر وے M9 پر نوری آباد کے مقام پر ٹریلر سے ٹکراگئی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی اے ای اے کی اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے، غریب آبادی

عینی شاہدین کے مطابق بس کا اگلہ حصّہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ حادثے میں پوری بس تباہ ہوگئی ہے۔شہید ہونے والوں کے اجساد کھڑیوں سے باہر لٹک رہے تھے ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ سیٹیں تک اکھڑ کر باہر نکل گئی تھیں۔

افسوس ناک حادثے میں 5 مومنین شہید اور 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔بس میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے ۔شہید ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق انچولی سوسائٹی سے ہے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 10 عزاداروں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔

حادثے میں شہید اور زخمیوں کولمز اسپتال جامشورومنتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعدشہداء کی میتیں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

4:56 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔