اہم ترین خبریںدنیا

نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر سعودی نواز سکیورٹی فورسز کے حملے ميں 8 عزادار شہید

شیعیت نیوز: نائیجیریا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے زائرین پر سعودی نواز سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 8 زائر شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی سعودی نواز سکیورٹی فورسز نے ابوجا شہر میں اربعین کے دن حسینی عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی نائیجیریا کی سعودی نواز پولیس اور سکیورٹی فورسز بارہا حسینیوں کو نشانہ بنا کر انہیں شہید و زخمی کر چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے ملک کے دار الحکومت ابوجا، کوبوا کی سڑک پر اربعین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ماتمی جلوس اور اربعین مارچ پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سرگودھا کے مومنین نےامام حسینؑ سے اپنی والہانہ مودت کا اعزازی سارٹیفکیٹ تحریک انصاف کی متعصب پنجاب حکومت سے حاصل کرلیا

نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن عبدالله محمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے پر امن طور پر عزاداری کرنے والوں پربلا وجہ فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 8 زائر شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔۔ نائیجیریا کی پولیس نے اسی طرح اربعین کے مارچ میں شامل متعدد زائرین اور عزاداروں کو گرفتار بھی کر لیا۔

کل بروز منگل 28 ستبمر کو نائیجیریا کے متعدد علاقوں میں چہلم سید الشہداء کی مناسب سے اربعین مارچ اور جلوس عزا نکالے گئے تاہم دار الحکومت ابوجا میں نکلنے والے جلوس عزاء پر سیکورٹی فورسز نے حملہ کر دیا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے 13 دسمبر 2015 کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے 3 بیٹے بھی شامل تھے۔ فوج نے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک ہونے پر کئی سال بعد انھیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button